انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کاآغاز ہو گیا

Aug 12, 2021 | 20:22:PM
 انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کاآغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کاآغاز ۔ بھارت کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 46 رنز بنالیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا۔بارش سے میچ کچھ تاخیر سے شروع ہوا۔بھارت کی جانب سے ایک جبکہ انگلینڈ کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئیں۔  شردل ٹھاکر کی جگہ ایشانت شرما جبکہ انگلینڈ کی جانب سے حسیب احمد، معین علی اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔اس وقت روہت شرما 35 اور کے ایل راہول 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

یا د رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کی پا کستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹا س جیت کر فیلڈنگ