ویسٹ انڈیز کی پا کستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹا س جیت کر فیلڈنگ

Aug 12, 2021 | 20:10:PM
ویسٹ انڈیز کی پا کستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹا س جیت کر فیلڈنگ

(24نیوز)پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان: بابراعظم(کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی۔ویسٹ انڈیز: کریگ بریتھ ویٹ(کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہو گئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شو ہر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ نمرہ خان سے متعلق تشویشنا ک خبر۔۔ویڈیو وا ئرل