کوئٹہ: ہمسائے نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Aug 12, 2021 | 16:33:PM
کوئٹہ: ہمسائے نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

(ویب ڈیسک) نواں کلی کے علاقے زرغون آباد میں ہمسائے نےسات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم کو گرفتار کر لیا ،طبی رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں۔

 زرغون آباد میں رہائش پذیر محمد رفیق کی سات سالہ بچی مریم بی بی گزشتہ شام اپنے ہمسا ئے سر فر از کےگھر گئی جہاں سرفراز اس سےزیادتی کر کے فرار ہو گیا بچی روتے ہوئے گھر پہنچی اور اپنی والدہ کو واقعہ سے متعلق بتایا، بچی کے والد نے بچی کوطبی معائنہ کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا اور پولیس کو آگاہ کیا ۔

پولیس نےرپورٹ درج کر کے چھاپہ مار کرملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ سول ہسپتال میں لیڈی پولیس سر جن ڈاکٹر عا ئشہ نے بتایاکہ ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں بچی اور زیادتی کے ملزم کے ڈی این اے کیلئے نمو نے لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    کتا خاتون کی مدد کرنے کیلئے پانی میں اتر آیا،ویڈیو وائرل