کتا خاتون کی مدد کرنے کیلئے پانی میں اتر آیا،ویڈیو وائرل

Aug 12, 2021 | 16:01:PM
کتا خاتون کی مدد کرنے کیلئے پانی میں اتر آیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کتا ایک خاتون کے ہمراہ بارش کے پانی میں پھنسی گاڑی کو دھکا لگانے میں مصروف عمل ہے۔ ویڈیو وائرل

گلاسگو اسکاٹ لینڈ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف لوری گیلیس کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون

گاڑی کو دھکا لگارہی ہوتی ہیں کہ وہاں موجود کتا بھی گاڑی کو دھکیلنا شروع کردیتا ہے۔ 

 ویڈیو میں پھنسی ہوئی گاڑی کو کتے اور ان خاتون کی جانب سے چلائے جانے کی مسلسل کوشش جاری ہے جب کہ یہ منظر گلی میں موجود ایک گھر کی بالکونی سے کیمرے میں قید کیا گیا۔

کتے کو انسان کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کئی افراد نے حیرانی کے ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا۔