لازمی قرآن ٹیچنگ بل صوبہ بھر میں لاگوکردیا گیا۔۔چودھری پرویز الٰہی

Aug 12, 2021 | 16:35:PM
لازمی قرآن ٹیچنگ بل صوبہ بھر میں لاگوکردیا گیا۔۔چودھری پرویز الٰہی

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لازمی قرآن ٹیچنگ بل صوبہ بھر میں لاگو کر دیا گیا ہے، قرآن پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں، جب بنیاد مضبوط ہو گی تو عمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہو گی۔

تفصیلات  کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی  نے پنجاب اسمبلی میں وزیر تعلیم مراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ قرآن بل کے تحت پہلی سے چھٹی تک ناظرہ اور ساتویں سے میٹرک تک ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھایا جائے گا۔ قرآن بل پر تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے رہنمائی لی، اقلیتی رکن اسمبلی کو بھی مشاورت میں شامل کیا، قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی  کا کہنا تھا کہ حکومت سے کوئی ناراضی نہیں، ہم اتحادی ہیں، قرآن ٹیچنگ بل پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے اچھا کام کیا۔

 سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز الہٰی  نے ردعمل کچھ یوں دیا کہ اسلامی باتیں ہو رہی ہیں کس کا نام لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ