سنئیر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

Aug 12, 2021 | 13:48:PM
 سنئیر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

(24نیوز)سینئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں،اداکارہ کئی روز سے ہسپتال میں داخل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق کر تے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا ،  انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘اداکارہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی دن سے وینٹیلیٹر پر تھیں،دورانہ بٹ  میں کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد دردانہ بٹ کیلئے دعائے مغفرت کررہی ہے۔اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔کچھ روز قبل دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔

بھانجی کی جانب سے جاری پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔دردانہ بٹ نے فلم عشق پازیٹو، بالو ماہی، دل دیاں گلاں، خشک پتے اور پرے ہٹ لو  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 یہ بھی پڑھیں:    نور مقدم قتل کیس میں اہم انکشافات!!!!