نور مقدم قتل کیس میں اہم انکشافات!!!!

Aug 12, 2021 | 13:33:PM
نور مقدم قتل کیس میں اہم انکشافات!!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق  نور کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،ملزم ظاہر کا ڈی این اے اور فنگر پرنٹس نمونوں سےمیچ کرگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ  ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے مقتولہ سے زیادتی بھی کی اور مقتولہ نور مقدم پر بدترين تشدد بھی کیا گیا،ملزم ظاہرکا ڈی این اے اور فنگرپرنٹس نمونوں سےمیچ کرگئے، قتل میں استعمال ہونے والے چاقو پر ملزم ظاہرجعفر کے فنگر پرنٹس موجودہیں۔

 رپورٹ  کے مطابق سی سی ٹی وی میں نظر آنے والا شخص ملزم ظاہرجعفراورمقتولہ نورمقدم ہی ہیں،کیمروں سے نور مقدم کو زمین پر گرتے ہوئے بھی ثابت ہوگیا،ذرائع کے مطابق پولیس نے فرانزک رپورٹ کے بعد مزید تحقیقات کو آگے بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    شہر اقتدار میں منشیات فروشی پر کنٹرول نہ کیا جاسکا