شہر اقتدار میں منشیات فروشی پر کنٹرول نہ کیا جاسکا

Aug 12, 2021 | 12:58:PM
شہر اقتدار میں منشیات فروشی پر کنٹرول نہ کیا جاسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت داخلہ کی واضح ہدایات کے باوجود منشیات فروشی عروج پر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی ہدایت کے باوجود منشیات فروشی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا،24نیوز نے منشیات فروشی کی  فوٹیج حاصل کر لی ہیں،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم منشیات دے رہا ہے،منشیات فروش کو منشیات دیکر پیسے وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ کھنہ کے علاقے میں منشیات فروش چار بھائیوں کا گروپ ہے۔

اس گروپ میں قیصر خان، ناصر خان، عدنان خان، آصف خان پسران پرویز خان شامل ہیں،ملزم پنڈوریاں محلہ وحید آباد اسلام آباد علاقہ تھانہ کھنہ اسلام آباد کے رہائشی ہیں،ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:      ارشد ندیم کا2024اولمپکس کی بھرپور تیاری کا عزم