ارشد ندیم کا2024اولمپکس کی بھرپور تیاری کا عزم

Aug 12, 2021 | 12:51:PM
 ارشد ندیم کا2024اولمپکس کی بھرپور تیاری کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشدندیم کا 2024 اولمپکس کی بھرپور  تیاری کا عزم،حکومت سے سہولتیں دینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ اوکاڑہ سے میاں چنوں پہنچا جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ استاد رشید ساقی سے ملاقات کی جہاں ان کے آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ہوئے، ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ارشد ندیم لاہور پہنچے تو اپنی والدہ سے جھک کرملے،ان کا میاں چنوں میں رشید ساقی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم نے بھرپور سپورٹ پر پوری قوم، میڈیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 2024 اولمپکس کی بھرپور تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ اگر حکومت سہولتیں دے تو 2024 اولمپکس کی تیاری کروں گا،  میں نے اپنی محنت کے مطابق رزلٹ دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سہولتیں دے تا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کریں۔انہوں نےمزید کہا کہ وہ پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    وزیر اعظم تربیلا ڈیم کےپانچویں توسیعی منصوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فرخ حبیب