اوگرا کی کمزور نگرانی سے پیٹرول کابحران پیداہوا: آڈیٹر جنرل

Aug 12, 2021 | 11:54:AM
 اوگرا کی کمزور نگرانی سے پیٹرول کابحران پیداہوا: آڈیٹر جنرل

 (24نیوز) آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 20-2019ء  کے مطابق پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی کمزور نگرانی کی وجہ سے  پیٹرول کا بحران پیدا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےآڈٹ رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق ڈی جی آئل ملک میں تیل کی طلب اور رسد کے انتظام میں ناکام رہے، اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے ضروری آئل اسٹوریج کی سہولتیں بنانےمیں ناکام رہا، اوگرا ان کمپنیوں سے پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل سپلائی کرا سکا، نہ سزا دے سکا۔

 آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتِ حال کے باعث جون 2020ء میں تیل کی قلت ہوئی، سردیوں کے لیے ایل این جی کے بروقت ٹینڈر نہیں کئے گئے، عالمی مارکیٹ میں سستی ایل این جی کا فائدہ اٹھانے کی بجائے 7 ارب 73 کروڑ روپے کا نقصان کیا گیا۔

جاری کی گئی رپورٹ میں آڈیٹر جنرل نے مزید کہا ہے کہ مالی سال 20-2019ء میں پٹرولیم اور پاور ڈویژنز میں رابطہ سازی کا فقدان رہا۔ حکومت ایل این جی کی ضرورت اور درآمد پر درست تخمینہ لگانے میں ناکام رہی، اس صورتِ حال سے ایل این جی کی طلب و رسد میں فرق آیا اور قیمتیں بھی بڑھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  شہباز گِل کا مریم نواز کی بیٹے کے نکاح میں عدم شرکت پر رد عمل