عوام کیلئے ایک اورمشکل،گھی اورکوکنگ آئل مزیدمہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شہزاد خان ابدالی)مرغی،مٹن،بیف اورانڈوں کے بعدگھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
روزبروزبڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب کنبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیاہے،لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔
اوپن مارکیٹ میں درجہ سوم تک کا گھی 500 سے کم پر دستیاب نہیں اوردرجہ دوم 545 سے 550 روپے فی کلوگرام ہے جبکہ درجہ اول 595 سے 600 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی،چکن ،بیف اورانڈےمزید مہنگے،سرکاری قیمتوں پرعملدرآمدکامطالبہ
شہریوں نے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں کوکم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گھی اورکوکنگ آئل بنیادی ضرورت ہے۔