شہباز گِل کا مریم نواز کی بیٹے کے نکاح میں عدم شرکت پر رد عمل

Aug 12, 2021 | 10:29:AM
شہباز گِل کا مریم نواز کی بیٹے کے نکاح میں عدم شرکت پر رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے  ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی منعقدہ نکاح کی تقریب میں عدم شرکت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی آپ کا وطیرہ ہے۔

شہباز گِل نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ ’غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا ہے، عوام کو سچ بتائیں کہ اسی پراپرٹی کے بارے میں آپ نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔‘

 شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ ناصرف یہ بلکہ کیلبری فونٹ سے جعلی کاغذات ملک کی عدالت میں جمع کروائے جس پر سزا ہوئی اور اب لندن نہیں جا سکتیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید اور سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سیف کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے نکاح میں عدم شرکت کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کارڈ کے ساتھ دیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کو لندن میں نکاح ہے، بدقسمتی سے میں اس تقریب شرکت کے قابل نہیں ہوں۔

انہوں نے عدم شرکت کی وجوہات درج کرتے ہوئے کہا کہ صریح انتقام، جعلی مقدمات کے باعث میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے، میری والدہ کا انتقال ہوا تب میں جیل میں تھی اور اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    نمرہ خان کے سابق شوہر نےطلاق سےمتعلق کیا کہا؟جانئیے