جائیداد کی خاطرظالم بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

Aug 12, 2021 | 10:00:AM
جائیداد کی خاطرظالم بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

(24نیوز)لاہور کے علاقے ہیئر  میں بیٹے نے معمولی جائیداد کے لئے کلہاڑیوں کے وار کرکے بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیئر کے علاقہ میں ملزم عثمان نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے والد 60سالہ ارشد علی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںدیور نے بھابھی کو آشنا سمیت قتل کردیا