اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہار گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خادم کمبوہ)اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر دوران ڈیوٹی جان کی بازی ہار گیا، سپیشل ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہیں ہو سکا ۔
سب انسپکٹر مختار احمد سرینا ہوٹل میں سپیشل ڈیوٹی پر تعینات تھا، دوران ڈیوٹی سب انسپکٹر مختار احمد کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مختار احمد کی میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے حوالے سے وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز سے گزر کر پہلا تیل بردار جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا