بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی

Sep 11, 2025 | 21:16:PM
بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل میں کئے گئے طبی معائنے کی رپورٹ آگئی۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل صحتیاب قرار دے دیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ پمز ہسپتال کی 2 رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ کا طبی معائنہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جیل ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر بھی ڈاکٹرز کے ساتھ موجود تھیں، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو صحت مند قرار دیا اور بتایا کہ وہ زائد عمری کے باعث سٹریس اور چکر جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

رپورٹس سینئر نیورولوجسٹ ڈاکٹر مظہر بادشاہ سے چیک کروانے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اوّل کی ذاتی درخواست پر پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کل اڈیالہ پہنچی تھی، 2 رکنی میڈیکل ٹیم میں ای این ٹی سپیشلسٹ اور نیورولوجسٹ بھی شامل تھے۔

3 ستمبر 2025 کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بھائی کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ شفافیت اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، وہ خود ڈاکٹر ہیں بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا خبر چلانے سے پہلے ہم سے تصدیق کر لیا کریں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں سنسنی پھیلائی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اہم گرفتاریاں