ملتان : انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر)ملتان میں ایف آئی اے زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد لطیف، غلام صدیق، جان محمد اور طارق ندیم شامل ہیں، ملزمان کو بہاولنگر، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی سکول فیسوں سے پریشان والدین کیلئےبڑی خوشخبری