ہارڈک پانڈیا کی ماڈل مہیکا شرما سے تعلق کی تصدیق ، سابقہ اہلیہ کا ردعمل بھی وائرل

Oct 11, 2025 | 15:32:PM
ہارڈک پانڈیا کی ماڈل مہیکا شرما سے تعلق کی تصدیق ، سابقہ اہلیہ کا ردعمل بھی وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہارڈک پانڈیا نے آخرکار اپنی نئی محبت ماڈل مہیکا شرما کے ساتھ رشتے کی تصدیق کر دی۔
معروف بھارتی کرکٹرنے انسٹاگرام پرماڈل مہیکاشرماکے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کر کے مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔
ہارڈک پانڈیاکے اعلان کے فوراً بعدان کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ آئینے کے سامنے پوز دیتی نظر آئیں، ان تصاویر میں ان کا انداز پُر اعتماد اور پُر سکون تھا۔


نتاشا نے اپنی پوسٹ کو سفید دل والے ایموجی اور گانے کا کیپشن ”Ordinary Girl“دیا،شاید  وہ دنیا کو یہ بتا رہی ہیں کہ وہ اب بھی اپنی زندگی عام مگر پُراعتماد انداز میں گزار رہی ہیں۔
اس سے قبل ہارڈک پانڈیا کو ممبئی ایئرپورٹ پر مہیکاشرما کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
 بعد ازاں پانڈیا نے ساحل سمندر پر مہیکا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے تھے، تصویر میں ہارڈک نے مہیکا کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا اور مہیکا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ٹیگ کیا جس سے ان کے رشتے کی تصدیق ہوگئی۔
ایک اور پوسٹ میں ہارڈک نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ پوز دیتے نظر آئے،کرکٹر نے پوسٹ میں نیلے ”ایول آئی“ ایموجی کا استعمال کیا، جو نیک تمناؤں اور حفاظت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔


دوسری جانب، نتاشا اسٹینکووچ کی پوسٹ پر مداحوں نے خوب تبصرے کیے ہیں،ایک صارف نے لکھا”آپ اس سے کہیں زیادہ خوبصورت اور باوقار ہیں۔“
ایک اور صارف نے انہیں ”سب سے حسین لڑکی“ کہہ ڈالا جبکہ ایک اور مداح نے انہیں ”نتاشا بھابھی ہمیشہ نمبر ون“ قرار دے دیا۔


یاد رہے کہ جب ہارڈک اور نتاشا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تو نتاشا کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب وہ اپنی زندگی میں مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکاٹش خاتون کا ترک ڈرامے سے متاثر ہوکرقبول اسلام
مہیکا شرما ہارڈک پانڈیا سے سات سال کم عمر ہیں اور بھارتی فیشن انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں اور ”انڈین فیشن“ ایوارڈز میں ”ماڈل آف دی ایئر“ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔
 واضح رہے کہ ہارڈک کی یہ پوسٹ ان کی سابقہ بیوی نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے دو سال بعد سامنے آئی ہے۔