میں دوبارہ کسی اداکارہ سے تعلق قائم نہیں کرنا چاہتا: میکال ذوالفقار
اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کا تقاضا کرتی ہیں جومیں مزید نہیں کر سکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار میکال ذوالفقار نےکہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ کی طلب گار ہوتی ہیں۔
فیشن انڈسٹری سے کیریئرکاآغازکرنےوالے میکال ذوالفقارنے اداکاری کے شعبے میں اپنی جانداراداکاری سے اپنی پہچان بنائی ہے،ڈراموں میں انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار نبھاکر ناظرین کو متاثر کیاہے۔
میکال ذوالفقارنے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی تعلقات، پسند اور کرشز سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔میکال ذوالفقار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرش ہونا فطری بات ہے کیونکہ اداکارائیں خوب صورت خواتین ہوتی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا پہلا رشتہ ایک اداکارہ کے ساتھ تھا، تاہم اب میں دوبارہ کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کا تقاضا کرتی ہیں اور میں اب یہ سب مزید نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:رمشا خان کی بہن کی شادی، نکاح کے انداز پر نئی بحث چھڑگئی
معروف اداکار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر اداکار بھی کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں، اسی لیے میرے خیال میں کسی اداکار اور اداکارہ کا آپس میں رشتہ قائم کرنا زیادہ اچھا خیال نہیں، میرے خیال میں ایمن خان اور منیب بٹ جیسے جوڑے اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور اور کم عمری میں ہی ایک دوسرے کا ساتھ اختیار کر لیا تھا،جب دونوں افراد اپنے اپنے شعبے میں پہلے ہی مقام بنا چکے ہوں تو ایسے رشتے کو نبھانا نسبتاً مشکل ہو جاتا ہے۔