سکاٹش خاتون کا ترک ڈرامے سے متاثر ہوکرقبول اسلام

Oct 11, 2025 | 15:16:PM
سکاٹش خاتون کا ترک ڈرامے سے متاثر ہوکرقبول اسلام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکاٹش خاتون نے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے سے متاثر ہوکراسلام قبول کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے ترک ڈرامے عثمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیاہے۔
ترک پروڈکشن کمپنی کے مطابق جولیتا لورینا مارٹینیز نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی اورپھر وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔


ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا لورینا مارٹینیز نے کہاکہ میں نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، جس نے مجھے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’پشتو فلموں کے دلیپ کمار‘‘بدرمنیر17سال بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ

سکاٹش خاتون کا کہنا تھاکہ ڈرامے کی کہانی، ترک تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا اوردو سال بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔