چاندی سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Nov 11, 2025 | 23:19:PM
چاندی سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کیپشن: چاندی سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے،پارسلز کو زیورات/فیشن زیورات ظاہر کیا گیا تھا جو ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام پر بھیجے گئے تھے۔

 کراچی میں انٹرنیشنل میل آفس میں سخت نگرانی کے باعث  سمگل شدہ سامان کو ان کی مطلوبہ منزل تک پہنچنے سے پہلے قانون کے مطابق شناخت کر کے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

ایف بی آر  کےمطابق چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے چاندی کی  سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور  پاکستان بھر میں چاندی  سمگلنگ کے مختلف کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہی۔ 

ایف بی آر بین الاقوامی ڈاک سمیت تمام ذرائع سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں ؛ سینیٹ اجلاس کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی، چیئرمین سینیٹ نے منظوری دے دی