سینیٹ اجلاس کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی، چیئرمین سینیٹ نے منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)چیئرمین سینیٹ نے اجلاس جلد بلانے کی منظوری دیتے ہوئے سینیٹ اجلاس کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کر دی۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہنگامی اطلاع جاری کر دی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں تمام اراکین کو فوری طور پر اجلاس کی نئی تاریخ سے آگاہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد اب سینیٹ کا اجلاس 13 نومبر کے بجائے بدھ 12 نومبر شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی سینیٹ قواعد 2012 کے تحت کی گئی ہے جبکہ اجلاس کی اطلاع اراکین کو خصوصی میسنجر سروس کے ذریعے دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن سیکریٹری سینیٹ سید حسنین حیدر کے دستخط سے جاری کیا گیا، جب کہ اس پر ڈپٹی سیکریٹری محمد اعظم نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کی ملاقات,دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رکھنے پر اتفاق