صدر اور وزیراعظم کی ملاقات,دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رکھنے پر اتفاق

Nov 11, 2025 | 22:01:PM
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات,دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رکھنے پر اتفاق
کیپشن: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف  نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدرِمملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ  واقعات کی شدید مذمت کی،صدر اور  وزیراعظم نے اتفاق کیا کہ  غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک  جاری رہیں گی۔

 صدر اور وزیراعظم نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ  دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بھی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :  سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالدبن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں