پاکستانی اور ترکیہ کے ڈاکٹرزکا بڑا اعزاز ، 16 گھنٹے طویل پیچیدہ دل کاآپریشن کامیابی سے مکمل

Nov 11, 2025 | 23:13:PM
پاکستانی اور ترکیہ کے ڈاکٹرزکا بڑا اعزاز ، 16 گھنٹے طویل پیچیدہ دل کاآپریشن کامیابی سے مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین)قومی ادارہ برائے امراض قلب اور ترکیہ کے ڈاکٹروں کا ایک اور بڑا اعزاز ،ڈاکٹروں نے 16 گھنٹے طویل پیچیدہ دل کاآپریشن کامیابی سے مکمل کرکے تاریخ رقم کر دی،پاکستان میں پہلی بار“ٹوٹل آرچ ریپلیسمنٹ ود فریزَن ایلیفینٹ ٹرنک ٹیکنیک”کامیابی سے انجام دی گئی۔

 ترجمان قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مطابق  پروفیسر طاہر صغیر کا کہنا ہے کہ کارڈیک خدمات کے فروغ میں سندھ حکومت کا وژنری کردار قابلِ تحسین ہے،پیچیدہ اور نایاب دل کا آپریشن 16 سالہ مریض کا کیا گیا،

 مریض کاتعلق خیرپور سے تھا۔یہ اپریشن پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل ہے۔انقلابی سرجری 16 گھنٹے تک جاری رہی اور ملک میں دل کے علاج کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔ترکیہ کے سرجن پروفیسر اورسے کِزل ٹیپے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔کزل ٹیپے کی ماہر ٹیم کے ساتھ مل کر یہ مشکل آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔سرجری ٹیم میں سرجن ڈاکٹر خُزیمہ طارق، پروفیسر اسد بلال اوان، ڈاکٹر فہد اور پروفیسر امین ایم خُوجا شامل تھے۔مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے اور آپریشن کے بعد ان کی حالت انتہائی تسلی بخش ہے۔اس طرح کی سرجری کی فیس تقریباً 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔سندھ حکومت کی فراخدلانہ معاونت کی بدولت مکمل طور پر مفت انجام دی گئی۔

ترکیہ کے ڈاکٹر  کزل ٹیپے کا کہنا ہےکہ پاکستان میں یہ سرجری کرنا میرے لیے باعثِ اعزازہے۔پاکستان میں پہلی بار انجام دی جانے والی ٹوٹل آرچ ریپلیسمنٹ ود فریزَن ایلیفینٹ ٹرنک ٹیکنیک ایک انتہائی پیچیدہ سرجری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ  میں اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی،دفعہ 144 نافذ