سندھ  میں اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی،دفعہ 144 نافذ

Nov 11, 2025 | 21:27:PM
سندھ  میں اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی،دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) پورے صوبہ سندھ  میں ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے،اور  دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے،نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی گیا ہے،ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن ارسال کیا گیا ہے، سیکشن 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ، ایک ماہ کے لیے مؤثر ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا،امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدام ناگزیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کا دھرنا ، 8 کارکنان پہلے گرفتار پھر رہا