علیمہ خان کا دھرنا ، 8 کارکنان پہلے گرفتار پھر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گورکھ پور ناکے پر دیئے گئے دھرنے میں موجود 8 کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں انکو رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کے لئے کدھر جائیں؟؟۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے گورکھ پور ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے آپ جتنی ترامیم کر لیں یہ دیکھیں دنیا آپ کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے ،ن لیگ کی اصل میں صرف 14 سیٹیں تھیں 170 چوری شدہ سیٹیں ہیں ،خواتین کی نشستیں قاضی فائز عیسی نے ان کو دیں،ہم اس لئے کھڑے ہیں کہ ہم دنیا کو بتائیں کہ ہم غیرت مند قوم ہیں اپنے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا مان لیا کے آپ کو سب کچھ تاحیات مل چکا،آپ نے عمران کو اسکے باوجود قید تنہاِئی میں کیوں رکھا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی والے غلاموں کی کیا بات ہے،انہوں نے تو بھٹو کے بنائے آئین کو دفن کر دیا ہے۔
اسلام آباد دھماکے پر ایک سوال کے جواب پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ یہ ہونا ہی تھا ،حالات خراب کئے جارہے ہیں ،میرے ساتھ وہ لوگ ہیں جو قید کاٹ چکے، ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کے لئے کدھر جائیں؟؟۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے نمائندے کو آپ نے بند کررکھا ہے ،پاکستان کو جوڑنے کے لئے عمران خان کی ضرورت ہے کہ نہیں ہے؟۔
دوسری جانب پولیس نے گورکھ پور ناکے پر موجود کارکنوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دھرنے میں موجود کارکنان کی گرفتاریاں شروع کیں،علیمہ خان کے ساتھ دھرنے میں موجود 8 کارکنا کو گرفتار کر لیاگیا ، تاہم
علیمہ خان سے پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوئے اور تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا ،علیمہ خان ،عظمی خان اور نورین خان بھی گورکھ پور ناکے سے واپس روانہ ہو گئیں۔بانی پی ٹی آئی سے آج کسی کی ملاقات نہ ہو سکی
یہ بھی پڑھیں:ڈالر آج بھی اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں کم ریٹ پر دستیاب