وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،2 خواتین افسران مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جبکہ 2 خواتین افسران نے سرکاری ملازمت سے استعفٰی دے دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ، محمد یاسر پیرزادہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں جبکہ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محی الدین احمد وانی کو ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل ڈائریکٹر جنرل (جو بھی پہلے ہو) تفویض کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر، محمد حسن اللہ، سیکشن افسر قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن اور تقرر کے منتظر محمد صدیق، سیکشن افسر پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیکشن افسر محمد زبیر کا مذہبی امور ڈویژن سے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن اور سیکشن افسر منیزہ حامد کا داخلہ ڈویژن سے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی 2 خواتین افسران نے ملازمت سے استعفٰی دے دیا ہے، مجاز اتھارٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے استعفے منظور کئے جانے کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں،مستعفی ہونے والی دونوں خواتین افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر خواتین افسران گریڈ 18 کی نادیہ ہارون اور گریڈ 17 کی صدف فاطمہ سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو گئی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق نادیہ ہارون کا استعفیٰ یکم دسمبر 2025 سے اور صدف فاطمہ کا استعفیٰ 23 جولائی 2025 سے مؤثر ہو گا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ تمل ناڈو وجے تھلاپتی کی طلاق ہو گئی؟