گلوکار مظہر راہی اور ام لیلیٰ شمسی کا ڈیوٹ گانا "جوڑا شگناں دا" ریلیز

May 11, 2026 | 23:48:PM
 گلوکار مظہر راہی اور ام لیلیٰ شمسی کا ڈیوٹ گانا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) گلوکار مظہر راہی اور ام لیلی شمسی کا ڈیوٹ گانا جوڑا شگناں ریلیز کردیا گیا۔

گانے کی شاعری مظہر راہی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی زوہیب علی نے دی ہے،گانا شادی سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کیاگیا ہے،گانے کی ویڈیو سلیم خان نے ڈائریکٹ کی ہے۔ 

اس گانے میں مظہر راہی کی روایتی آواز اور ام لیلیٰ شمسی کی سریلی آواز کا امتزاج مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، شادی کا سہرا اور ٹپی سونگ ہے جو مینڈی، مائیوں، برات اور شگنوں کے لیے بہت موزوں ہے۔

 مظہر راہی کے مقبول گانوں میں "خاندانی نواب"، "سوہنا معشوق ہوئے"، "اسی وی نواب / ساڈے یار وہ نواب"، "نچے لاہور سارا"، "بسم اللہ جی آیاں نوں" اور "ہرا رنگ" شامل ہیں جو انہوں نے فضا علی کے ساتھ گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ تمل ناڈو وجے تھلاپتی کی طلاق ہو گئی؟