روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر معمولی سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.67روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر9 پیسے سستاہوکر 279.87 روپے ، یورو 52 پیسے سستاہوکر 330.62 روپے ، برطانوی پاونڈ 71 پیسے کمی سے 382.02 روپے کا ہوگیا جبکہ یو اے ای درہم 13 پیسے مہنگاہوکر 76.79 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 75.05روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت عہدے سے مستعفی