عمران خان کی گرفتاری کیخلاف عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست دائر ہو گئی

May 11, 2023 | 13:00:PM
عمران خان کی گرفتاری کیخلاف عدالت عظمیٰ میں ایک اور درخواست دائر ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر نے درخواست دائرکی۔جس میں وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، گرفتاریاں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، یہ گرفتاریاں سیاسی انتقام اور امتیازی عمل ہے۔ درخواست میں عمران خان کی رہائی اور ان کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔