جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری

May 11, 2023 | 11:27:AM
جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک گیر احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر ہونےوالے پر تشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو تقصان پہنچانے، کارِسرکار میں مداخلت میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل

ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی جاری کردہ لسٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری، علی امتیاز وڑائچ، میاں عثمان اکرم، ملک وقار، عالیہ حمزہ، عالیہ شہزاد، رائے اسلم کھرل، ناصر سلطان، محمد مدنی، زبیر خان نیازی شامل ہیں۔

ان رہنماؤں کے علاوہ حسان نیازی، غلام محی الدین دیوان ، صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے پی ٹی آئی کی ہڑتال کی مخالفت کر دی

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تیار کردہ لسٹ میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن کیا جائے گا۔