تاجروں نے پی ٹی آئی کی ہڑتال کی مخالفت کر دی

May 11, 2023 | 10:35:AM
تاجروں نے پی ٹی آئی کی ہڑتال کی مخالفت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) لاہور کے تاجروں نے پی ٹی اے کی ہڑتال کی مخالفت کر دی، مارکیٹیس کو کھلا رکھنے اور کاروبار جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ کی پی ٹی آئی کی شٹر ڈائون ہڑتال کی مخالفت کر دی، اعظم کلاتھ مارکیٹ تاجران کا تحریک انصاف کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان، صدر ملک زمان نصیب کا مارکیٹیں کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جمعرات کے روز معمول کے مطابق کاروبارجاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل

انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ نے بھی ہڑتال کی کال مسترد کر دی، آج 11 مئی کو مارکیٹیں کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ صدر انجمن تاجران آتو پارٹس بادامی باغ نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال مسترد کر دی، صدر سید عظمت علی شاہ نے بھی کہا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر معمول کے مطابق مارکیٹیں کھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول آج اور کل مزید بند رہیں گے

چیئرمین پائنیرگروپ نے بھی شٹر ڈ اؤن ہڑتال کی کال مسترد کر دی، آج (11 مئی) مارکیٹیں کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا۔ ممبران پائنیر گروپ نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مخالفت کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ رہنما پائنیر گروپ علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ کاروباری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ رہنما حارث عتیق کا کہنا ہے کہ شٹرڈائون ہڑتال کسی صورت قبول نہیں۔ جبکہ شاہد نذیر اور مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ہڑتال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

آٹو ایئر کنڈنشنگ ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی مخالفت کردی، صدر ندیم ملک کا مارکیٹیں کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہور کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔