’ کھڑ تینو ں میں دساں ‘۔۔ گلوکارہ نیہا ککڑ کی شوہر سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

May 11, 2021 | 18:22:PM
’ کھڑ تینو ں میں دساں ‘۔۔ گلوکارہ نیہا ککڑ کی شوہر سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت میں جھگڑا جی ہاں ویڈیو میں تو کچھ ایسا ہی نظر آ تا ہے مگر اصل بات کا پتا آپ کو یہ خبر پو ری پڑھنے کے بعد چلے گا۔ جھگڑتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں روہن پریت کو نیہا پر ہاتھ اٹھاتے دیکھاجاسکتا ہے۔نیہا بھی طیش میں آکر روہن پریت پر چڑھ دوڑتی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخر میں نیہا روہن پریت سے ناراض ہوکر کمرے سے باہر نکل جاتی ہیں۔
ویڈیو میں موجود بیک گراونڈ میوزک اور درج کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دراصل ویڈیو گلوکار جوڑی کے درمیان کسی اصل جھگڑے کے بجائے ان کے نئے گانے’ کھڑ تینو میں دسا ‘کی ہے۔گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے گانے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔
یا د رہے کہ کھڑ تینو میں دسا پنجابی جملہ ہے جس کے معنی ’ انتظار کرومیں تمہیں دکھاتا ہوں‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کا رہ کشمیرا شاہ کا بولڈ انداز۔۔تصو یریں شیئر کر دیں