آزادکشمیر؛تعلیمی ادارے31مارچ تک بند،سرکاری دفاتر 4دن کھلیں گے

Mar 11, 2026 | 18:58:PM
آزادکشمیر؛تعلیمی ادارے31مارچ تک بند،سرکاری دفاتر 4دن کھلیں گے
کیپشن: آزاد کشمیر اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا)توانائی کی بچت کیلئے آزادکشمیر میں تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند جبکہ سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔

ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر کے مطابق موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس  ہوا۔کابینہ اجلاس میں توانائی کی بچت کیلئے وفاقی حکومت کی پالیسی پر من و عن عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان شوکت جاوید میر  کاکہناتھا کہ تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔توانائی کی بچت کیلئے سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے ۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وزرا ،افسران اور دیگر کے پٹرول پر 50 فیصد کٹ لگے گا ،وفاقی کابینہ کی پالیسی آزادکشمیر میں بھی من و عن نافذ العمل کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی، اگلے 2 سے 4 گھنٹے اہم،خبردار کردیا