وفاقی وزیر خزانہ کی سرمایہ منڈی میں رکاوٹیں دور اور اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت

Mar 11, 2026 | 17:50:PM
وفاقی وزیر خزانہ کی سرمایہ منڈی میں رکاوٹیں دور اور اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے مضبوط اور فعال کیپیٹل مارکیٹ ناگزیر ہے،کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ کی ترقی طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے اہم ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے اجلاس کے دوران کیا ، اس دوران پاکستان میں سرمایہ منڈیوں کے فروغ اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرمایہ منڈی میں رکاوٹیں دور اور اصلاحات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کو نئی اصلاحات سے متعلق آگاہی مہم بڑھانے کی ہدایت کی، وزیر خزانہ کارپوریٹ بانڈ کے اجرا کیلئے سادہ ضوابط اور کم دستاویزی تقاضوں پر زوردیا گیا ۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ علاقائی اور عالمی کیپیٹل مارکیٹس کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے،کمپنیوں کو بینک قرضوں کے بجائے کیپیٹل مارکیٹ سے فنڈز حاصل کرنا چاہئے، سرمایہ منڈی سے متعلق ٹیکس نظام کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے لیے ممکنہ ٹیکس مراعات پر بھی غور کیا گیا، سٹاک ایکسچینج  اور دیگر مالیاتی اداروں نے اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی،سرمایہ کاروں کے تحفظ، بہتر کارپوریٹ گورننس اور نئے مالیاتی آلات متعارف کرانے پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مشکوک شناختی کارڈز رکھنے والوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ،تصدیقی بورڈقائم