مشکوک شناختی کارڈز رکھنے والوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ،تصدیقی بورڈقائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نادرانے جعلی یا مشکوک شناختی کارڈ رکھنےوالوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے جانچ پڑتال کیلئے تصدیقی بورڈزقائم کردیئے۔
ملک کے ڈیٹا سینٹرز سے جعلی شناختی کارڈز کے1247 کیسز ریجنل بورڈز کوار سال کردیے گئے ہیں۔
افغان باشندوں کا جنوبی وزیرستان کے ایڈریس پر غیرقانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہےجس کے بعد 81 افغان باشندوں کے شناختی کارڈز منسوخ اور 6 افراد کے کارڈ بلاک کیےجا چکے ہیں، کارڈ منسوخی کےبعد 560 فیملی ممبرزکو نادرا آرڈیننس کے تحت نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؟اوگرانے خبروں کو مسترد کردیا
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشکوک شناختی کارڈ کے 1292 کیسزکی نشاندہی کی گئی، مشکوک شناختی کارڈ کے 417 کیسز نمٹائے جاچکے ہیں اور145 پر کارروائی بدستور جاری ہے۔