ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؟اوگرانے خبروں کو مسترد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اوگرانے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا ۔
اوگراکی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا،ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سےلاگوہوتی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنےسے متعلق کوئی بھی دعویٰ یا افواہ غلط ہے،عوام اوگراکی مقرر کردہ قیمتوں پر ایل پی جی خریدیں۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ ایل پی جی کی زیادہ قیمت وصولی پرمقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں،اوگراایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت برقراررکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 65 ہزار 29 میٹرک ٹن خام تیل لے کربحری جہاز کراچی پہنچ گیا
واضح رہے کہ بعض میڈیا پرایل پی جی کی فی کلوقیمت میں100 روپے تک اضافےکی خبریں سامنے آئی تھیں۔