ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی;وائٹ ہاؤس

پٹرول و گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ،اہداف حاصل ہونے پرکمی آجائے گی

Mar 11, 2026 | 10:19:AM
 ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی;وائٹ ہاؤس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکا نے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے پر آپریشنز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ایران کے خلاف آپریشن’’ایپک فیوری‘‘کامیابی سے جاری ہے،اس آپریشن میں ایران کے 50 بحری جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔
کیرولائن لیوٹ نےمزید کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ توانائی کے شعبے میں مزید آپشنز استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے اہداف جلد حاصل کر لئے جائیں گے، اہداف حاصل ہوجانے کے بعد تیل، گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کے لئے پرعزم ہیں، ایران سے جنگی مقاصد کے حصول میں اہم پیشرفت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاسدارانِ انقلاب کا کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آچکی ہے،زیرِ زمین تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم استعمال کیے، توانائی ٹیم تیل کی منڈیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔