انٹربینک میں روپیہ معمولی مہنگا، اوپن میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھےروز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 1 پیسے کمی ہوگئی ،انٹربینک میں ڈالر 278.36 روپے سے کم ہوکر 278.35 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر8 پیسے اضافے سے 279.57 روپے ، یورو 19 پیسے مہنگا ہوکر 324.77 روپے ، برطانوی پاونڈ 25 پیسے مہنگاہوکر 375.95 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگاہوکر 76.49 روپے ،سعودی ریال 8 پیسے اضافے سے 74.76 روپے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا ،100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.16 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 69 ہزار 703 پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 70 ہزار 138 رہی ،100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 68 ہزار 682 رہی ،27 ارب روپے مالیت کے 77.19 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی رکنیت معطل ، ایوان سے باہر نکال دیا گیا