تامل فلمساز کیساتھ ایک سپر ہیرو فلم بنا رہا ہوں،شوٹنگ اگلے سال،عامر خان کی تصدیق 

Jun 11, 2025 | 23:18:PM
تامل فلمساز کیساتھ ایک سپر ہیرو فلم بنا رہا ہوں،شوٹنگ اگلے سال،عامر خان کی تصدیق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ وہ فلمساز لوکیش کناگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم بنا رہے ہیں جس کی شوٹنگ2026کے ماہ گست یا ستمبر شروع ہوگی۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان جو اپنے آنے والے پروجیکٹس کی انتہائی رازداری کے ساتھ حفاظت کیلئے جانے جاتے ہیں، انہوں نے آخر کار اپنے انتہائی متوقع پروجیکٹ میں سے ایک کے بارے میں بات چیت کی ہے۔اپنی آنے والی فلم’’ستارے زمین پر‘‘ کی تشہیر کرتے ہوئے عامر خان نے تامل فلمساز لوکیش کناگراج کے ساتھ اپنی سپر ہیرو فلم کے بارے میں اہم تفصیلات کا انکشاف کیا۔جسٹ ٹو فلمی کے ساتھ بات چیت میں عامر نے کہا کہ فلمساز لوکیش  کناگراج اور میں ایک ساتھ ایک فلم کر رہے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال بنے گی، وہ ابھی ’’کیتھی‘‘ کی شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں لہٰذا اگلے سال، اگست یا ستمبر میں ہم کام شروع کریں گے۔عامر خان نے اس سے قبل میڈیا کے ساتھ بند کمرے میں بات چیت میں بتایا تھا کہ یہ پروجیکٹ ایک مکمل سپر ہیرو فلم ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’لوکیش اور میں ایک ساتھ ایک فلم کر رہے ہیں۔ یہ ایک سپر ہیرو فلم ہے فلم2026کے دوسرے نصف میں شروع ہوگی۔ ہم دونوں نے اسے سائن کیا ہے۔ میں مزید کچھ ظاہر نہیں کر سکتا۔ شائقین دو پاور ہاؤس ٹیلنٹ کے ہاتھ ملانے کے امکان پر بہت پرجوش ہیں۔ لوکیش کناگراج نے ’’کیتھی‘‘، ’’ماسٹر‘‘ اور ’’وکرم‘‘ جیسے دلکش ایکشن ڈراموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ ان کا الگ بیانیہ انداز اور شدید ایکشن سیکوئنس کا مزاج عامر خان کے ساتھ اس ٹیم کو خاص طور پر پرجوش بناتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکارکے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہا ہے،شاہ رخ نے افواہیں مسترد کردیں