’’پشپا‘‘ کے ہدایتکارکے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہا ہے،شاہ رخ نے افواہیں مسترد کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سو کمار کے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہے ہیں۔ رپورٹس نے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہےکہ شاہ رخ ’’پشپا‘‘ کے ڈائریکٹر سوکمار اور میتھری مووی میکرز کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق ’’جوان‘‘ کی ریلیز کے بعد افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ ’’پشپا‘‘ کے ڈائریکٹر سوکمار اور میتھری مووی میکرز کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ تاہم، ایک نئی رپورٹ نے اس قیاس کو مسترد کر دیا ہے۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور میتھری فلم میکرز کے درمیان اس ضمن میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے پبلی کیشن ہاؤس سے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی تمام تر توجہ اور توانائی اس وقت ’’کنگ‘‘ پر ہے۔میتھری مووی میکرز کے ساتھ ان کی کوئی اسکرپٹ ریڈنگ یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔شاہ رخ کی پوری توجہ ’’کنگ‘‘ پر مرکوز ہے جسے سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ اس میں دپیکا پڈوکون، انیل کپور، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، سہانا خان سمیت کئی اہم اور بڑی بالی ووڈ شخصیات شامل ہیں۔ فلم کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ اسے 2026 میں ریلیز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، شاہ رخ2026 کی پہلی سہ ماہی میں ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ ختم کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی اگلی فلم کا فیصلہ کریں گے۔ کئی اسکرپٹ میز پر ہیں، لیکن کوئی بھی میتھری مووی میکرز کا نہیں ہے۔’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان ایک پیشہ ور قاتل ہیں۔ سہانا ایک طالبہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ اور سہانا دونوں نے فلم کیلئے سخت جسمانی تربیت حاصل کی ہے۔ دریں اثنا، ابھے ورما مبینہ طور پر فلم میں سہانا کے معشوق کا کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرآباد :منی پٹرول پمپ پر ٹینکی پھٹنے سے 16 افراد جھلس گئے، 5 کی حالت نازک