سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا

Jun 11, 2025 | 09:55:AM
 سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24 نیوز )بجٹ کے بعد  پاکستان سٹاک مارکیٹ  تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق   بجٹ کے بعد  پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی, کاروبار  تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی سطح پر بند ہوا،انڈیکس کی بلند ترین سطح 124588 اور کم ترین سطح 123237 رہی۔

 یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی کی لہر ، بارش کب سے ہو گی؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کر دی

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معیشت میں بہتری کی توقعات، حکومتی معاشی پالیسیوں، اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے دوران بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو  سٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے، دوسری جانب سرمایہ کاروں میں مثبت جذبات کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔