خطرناک ہیٹ ویو،روہڑی میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 55.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک بھر میں خطرناک ہیٹ ویو،روہڑی میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 55.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں خطرناک ہیٹ ویو جاری ہے ،روہڑی میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 55.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،میرپور خاص میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 50.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہید بینظیر آباد میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 48.3 ڈگری سینٹی گریڈ ،کراچی میں درجہ حرارت 33.5 ڈگری، نمی 62 فیصد، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،بہاولپور میں درجہ حرارت 45 ڈگری ،ملتان میں درجہ حرارت 43 ڈگری اور نمی 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا،لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری اور نمی 16 فیصد ریکارڈ ہوئی،اسلام آباد میں درجہ حرارت 44.5 ڈگری اور نمی 17 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تعلقات، امریکہ پھر میدان میں کود پڑا
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے انتباہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرے تو شدید خطرہ ہو سکتا ہے ،ہیٹ انڈیکس 41 سے 54 ڈگری کے درمیان ہو تو خطرہ، سن اسٹروک، ہیٹ کریمپس اور ہیٹ ایکزاسشن کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
ہیٹ انڈیکس 32 سے 41 ڈگری کے درمیان ہو تو شدید احتیاط کی ضرورت، جسمانی سرگرمی سے ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے، ہیٹ انڈیکس 27 سے 32 ڈگری ہو تو تھکن کا امکان، طویل سرگرمی سے ہیٹ کریمپس ہو سکتے ہیں۔