پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں

Jun 11, 2022 | 19:30:PM
پاکستان پیپلزپارٹی، حریف سیاسی جماعتوں، وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری،
کیپشن: پیپلزپارٹی کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حریف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کی حکمران جماعت نے فنکشنل لیگ کی 6 سے زائد وکٹیں گرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے 6 سے زائد رہنماؤں نے مشیر زراعت سندھ منظوروسان سے ملاقات کے بعد اپنی برادری سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،اعلان کرنے والوں میں رئیس محمد سلیم،نور محمد مری،گلبھارمری،زردارمری، لطف خان مری اورچھٹل مری شامل ہیں، مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ سندھ میں ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ