حج فلائٹ آپریشن ۔ ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

Jun 11, 2022 | 16:28:PM
حج فلائٹ آپریشن ۔ ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج ہفتہ کے روز 5 حج پروازوں سے 15 سو سے زائد عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے۔

 ترجمان مذہبی امور  کے مطابق گذشتہ 5 روز میں ساڑھے 8 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ۔عازمینِ حج کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا۔عازمینِ حج کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا۔حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔
 ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مذہبی امور کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہا ہے،روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کی بدولت عازمین حج کی سعودی ایئرپورٹ پر بغیر پریشانی تیز ترین کلیئرنس ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بڑا ریلیف۔ گھی کی قیمت میں کمی

ترجمان کا مزید کہا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز 16جون کو اترے گی۔پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت سعودی ایرپورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں ہیں۔پولیس ، 1122اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔شعبہ گمشدگی ، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ ،مکہ روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر سٹاف کے ذمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی