وزیر اعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے آج پشاور کا دورہ کریں گے

Jul 11, 2023 | 00:12:AM
وزیر اعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے آج پشاور کا دورہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے آج پشاور کا دورہ کریں گے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے آج پشاور کا دورہ کریں گے جہاں  گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی ان کا  استقبال کریں گے، وہ گورنر خیبرپختونخواہ کے ہمراہ  60 مستحق طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے، لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کے لیے گورنر ہاؤس میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ خصوصی طور پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم اپنی محبوبہ کیلئے کتنی رقم چھوڑ گئے؟ حیرن کن رپورٹ آ گئی

لیپ ٹاپ تقسیم  کی  تقریب میں صرف دعوت ناموں کے مطابق مہمانوں کے علاوہ مزید بزنس کمیونٹی ، اساتذہ کرام، علما کرام، والدین، قبائلی مشران، صوبائی نگران وزرا اور وفاقی وزرا سمیت متعلقہ افسران بھی  شریک ہونگے،وزیراعظم لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کے آخر میں شرکا سے خطاب بھی کرینگے یہ تقریب  پی ٹی وی پر براہ راست نشر  کی جائے گی۔

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم  نوجوان طلبا و طالبات کو آئی ٹی کے شعبے میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، یہ صرف لیپ ٹاپ نہیں بلکہ  ہونہار طالب علموں کی بھرپور حوصلہ  افزائی ہے جو  کہ طلبا  کیلئے معاون ثابت ہو گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے معماروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، یہ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، ملک کی ترقی و خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب یہ خوشحال ہوں گے۔