اٹلی کے سابق وزیراعظم اپنی گرل فرینڈ کیلئے 100 ملین یورو چھوڑ گئے

Jul 11, 2023 | 00:08:AM
اٹلی کے سابق وزیراعظم اپنی گرل فرینڈ کیلئے 100 ملین یورو چھوڑ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق اطالوی وزیر اعظم سلویوبرلوسکی اپنی محبوبہ مارٹا فاسینا کیلئے وصیت میں 100 یورو ملین لکھ گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق اطالوی وزیر اعظم سلویوبرلوسکی اپنی 33 سالہ محبوبہ مارٹافارسینا کیلئے کروڑوں کی دولت چھوڑ گئے، 3 بار اٹلی کے وزیر اعظم رہنے والے برلوسکی کی کل دولت کا تخمینہ 6 بلین یورو سے زیادہ ہے جن میں 100 ملین یورو وہ اپنی گرل فرینڈ کیلئے وصیت کر گئے۔ وہ مرنے سے پہلے لیوکیمیا کی بیماری میں منتلا ہوئے اور حال ہی میں ان کو پھیپھڑوں کا انفکشن بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ملک جانے کی کوشش، بحیرہ روم میں سینکڑوں تارکین وطن لا پتہ

سابق اطالوی وزیر اعظم اور مارٹاسینا کے درمیان تعلقات کا آغاز 2020 میں ہوا لیکن دونوں رشتہ ازدواج سے جڑے اطالوی وزیراعظم نے بستر مرگ پر ان کو اپنی اہلیہ کہا تھا۔ سابق اطالوی وزیراعظم کی محبوبہ 2018 سے اٹلی کی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور فورزا اٹالیا پارٹی کی ممبر ہیں جس کی بنیاد سابق وزیر اعظم نے پہلی بار سیاست میں قدم رکھتے ہوئے 1994 میں رکھی تھی۔

واضح رہے کہ سلویوبرسکونی اٹلی کے وزیراعظم ہونے کے ساتھ ایک ارب پتی تاجر بھی تھے جنہوں نے ملکی سیاسی منظر نامے کو بدلنے سے قبل وہاں کی ایک بڑی میڈیا کمپنی بنائی، وہ 1994 سے 1995 پھر 2001 سے 2006 اور 2008 سے 2011 تک اٹلی کے وزیراعظم رہے۔