سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن،ضلع ٹانک میں 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ،آئی ایس پی آر

Apr 29, 2024 | 09:59:AM
سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن،ضلع ٹانک میں 4 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو وار کرنے سے پہلے دبوچ لیا۔ ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ماردئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تلاش کرکے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ملنے کے امکانات روشن،آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔