خضدار : موبائل استعمال کرنے پر بیوی قتل

Apr 29, 2024 | 11:41:AM
خضدار  میں  موبائل استعمال کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسی ترین)خضدار  میں  موبائل استعمال کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  یہ  واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آیا  جہاں  ہفتے کی شب رات گئے خاتون کو اس کے شوہر نےگھر میں گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع فرار ہوگیا۔

لیویز انچارج عطاء اللہ زہری کے مطابق شک کی بنیاد پر مقتولہ خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے موبائل فون استعمال کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:   محکمہ خزانہ کا ڈینگی بخارکے کنٹرول کیلئے 1کروڑ 90 لاکھ جاری