روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ سستا ہو گیا

Apr 15, 2024 | 18:22:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ ساڑھے 4 روپے سے زائد سستے ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے تجاوز کرگیا ،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.94 روپے سے بڑھ کر 278.12 روپے پر بند ہوا،ماہرین کاکہنا ہے کہ ڈالر کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر29 پیسے مہنگاہوکر 279 روپے 66 پیسے پر پہنچ گیاجبکہ یورو 4.64 روپے سستاہوکر 296.83 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 4.67 روپے سستا ہوکر 347.17 روپے تک گرگیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 13 پیسے اضافے سے 76 روپے ،سعودی ریال 11 پیسے مہنگا ہوکر 73.94 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹ کوچ حملے میں بال بال بچ گئے
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا،100انڈیکس 229پوائنٹس کے اضافے سے 70544کی سطح پربندہوا، حصص بازارمیں مجموعی طورپر352کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا،179کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور156کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی،حصص بازارمیں 21ارب 98کروڑسے زائدمالیت کے55کروڑ52لاکھ سے زائد شیئرزکاکاروبارہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن جیتنے والی ملائیشیا کی حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا، مگر کیوں؟