سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Apr 15, 2024 | 17:53:PM
سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین کو گھر کے باہرفائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں وہ بال بال بچ گئے، افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ راولپنڈی پولیس کو درج کروا دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے، راولپنڈی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ کی خدمات سر انجام دینے والے سابق کوچ عاشق حسین نے راولپنڈی پولیس کو واقعہ کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گوہر نواز نے ان کے گھر کے باہرفائرنگ کرکے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جن میں بال بال بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر

انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ اہل علاقہ کی جانب سے پستول چھینے پر ملزم وقوعہ سے بھاگ گیا جس پر پستول اور گولیوں کے خول پولیس کے حوالے کر دیئے گئے، راولپنڈی پولیس نے عاشق حسین کی تحریری درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔